51

یوم علی ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد( الشامی نیوز) نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی)کی جان سے یوم علی ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی۔

میڈیا کے مطابق جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ یوم علی پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے اور مجالس آن لائن ہوں یا پھر آو¿ٹ ڈور منعقد کی جائیں۔ علماءاور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل سکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

شب قدر کے حوالے سے مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں