58

کتابوں سے محبت کرنے والوں کیلئے خوشخبری

پشاور: (الشامی نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے پورے صوبے میں عوامی لائبریریوں کے قیام سے متعلق اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کامران بنگش نے ڈائریکٹریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف سیکشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ظاہراللہ کی جانب سے کامران بنگش کو بریفنگ دی گئی۔

دورے کے موقع پر معاون خصوصی نے زور دیا کہ پورے صوبے میں عوامی لائبریریاں قائم کرنے کے اقدامات کیے جائیں، عملےکی کمی پوری کرنے کے لیے جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ عوامی مفاد کی خاطر نجی دستاویزات کو ایک ترتیب کی تحت عوامی کیا جائے۔

کامران بنگش نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی کہ عالمی لائبریریوں کے ساتھ رابطے مزید مضبوط کیے جائیں، کتاب چوری کی روک تھام سےمتعلق عالمی معیار مقرر کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ریڈنگ پالیسی مرتب کرنے جا رہے ہیں، شہدائے اے پی ایس لائبریری کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں