80

پاکستان نے ویکیسن کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کرلی

اسلام آباد: پاکستان نے ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی ہے، پاکستان نے ویکسین دوست ملک چین سے خریدی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان نے ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی ہے،پاکستان نے ویکسین دوست ملک چین سے خریدی ہے، پاکستان نے ویکسین کی خریداری تین چینی کمپنیوں سے کی ہے۔

ذرائع کے  مطابق  پاکستان نے سائنو ویک کی 50 لاکھ ڈوزکی خریداری کی ہے، کین سائنو بائیو ویکسین کی سنگل ڈوز 2 کروڑ خوراکیں خریدی گئی ہیں،جبکہ پاکستان نے سائنو فارم ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

گزشتہ روز  چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔ چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا۔

پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز  ( پی آئی اے)  کے تین  خصوصی طیارے آج  چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں