61

ٹی ایل پی کالعدم ہوچکی، حکومت اور عمران خان ان فیصلوں پر قائم ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کالعدم ہوچکی۔

جیو نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی کو  تحلیل کا کوئی پروگرام ترک نہیں کیا، حکومت اور عمران خان ان دونوں فیصلوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم کی ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب ٹی ایل پی نے پابندی ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں