55

وزیر اعلی پنجاب کا اچانک ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ، وزیر اعلی کو دیکھ کر جیل کے قیدی حیران و پریشان

نارووال : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراچانک ڈسٹرکٹ جیل نارووال پہنچ گئے، جیل عملہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران ہوگیا۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے آکر دروازہ کھلایا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ،  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرکوں میں جاکر قیدیوں سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ کو دیکھ کر قیدی بھی حیران ہوگئے۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے کھانے،واش روم اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کے لئے انتظامات مزیدبہتر بنانے کا حکم دیا۔بعض قیدیوں نے مقدمات میں تاخیر کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے سٹاف کو قیدیوں کامسئلہ متعلقہ فورم پر پیش کے حوالے سے ہدایات دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں