68

نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کر دیا

ملزم فرار ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر بیٹھ گیا،پولیس کے آنے پر گرفتاری دے دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو عدالت کے دروازے ..

بھلوال(الشامی نیوز) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کچہری میں مقدمہ قتل میں پیشی پر سیشن کورٹ آئے ملزم کو مخالف محمد عامر عرف نوری نے بھائی کے قتل کے بدلہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کر دیا۔تحصیل بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر بیٹھ گیا اور پولیس کے آنے پر گرفتاری دے دی۔ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019 میں اس کے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نےقمر انور کو موت کے گھاٹ اتار دیااس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم نے کس بے دردی سے قتل کیا۔گودھا تحصیل کچہری بھلوال میں بھائی کے بدلہ میں ملزم کو فائرنگ کر کے پیشی پر قتل کرنے کے واقعہ پر ضلع کچہری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔مقتول کے لواحقین کا تھانہ چوک میں شدید احتجاج سکیورٹی اہلکاروں کو نامزد کرنے کا مطالبہ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ر بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیااور ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان موقع پر پہنچ گئے تھے جہاں پرانی دشمنی پر ملزم عامر نے فائرنگ کر کے مقتول قمر توصیف کو قتل کر دیا۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وقوعہ کے بعد ضلع اور تحصیل کچہریوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں