53

مسافروں کیلئے خوشخبری، وفاقی وزیرریلوے کا بڑا اقدام

راولپنڈی: (الشامی نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوہاٹ ایکسپریس اور سبک خرام ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح کردیا، ٹرینیں آج سے ہی مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ایکسپریس اور سبک خرام ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں آج سے چلیں گی، جن کا کرایہ 500 سے 800 کے درمیان ہوگا۔

انہوں نے سیاسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان این آر او کے سوا تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم 5سال پورے کریں گے، ذمہ داری سے کہہ سکتا ہے جلسوں سے عمران خان نہیں جانے والے، یہ لاٹھی نہیں قانون کی عملدداری ہے۔ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ اور پشاور جلسے کے بعد کرونا میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اچھی بات کی ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، مولانافضل الرحمان کافی آگے جارہے ہیں، مولانافضل الرحمان سے گزارش ہے بند گلی میں داخل نہ ہوں، سیاست بند گلی میں داخل ہوجائے تو حادثات جنم لیتے ہیں، سیاسی ڈرائیور غلط ڈرائیور کریں گے۔ تو سیاسی حادثات ہوتے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کروناکی دوسری لہرزیادہ خطرناک ہے اس کے باوجود یہ جلسہ کرناچاہتے ہیں، کرونا سے ٹھیک ہونے کے باوجوداثرات رہتےہیں، مولانا فضل الرحمان کو نہیں معلوم کہ نتیجہ کیسے اور کیا نکلےگا، اگر سمجھتے ہیں کہ جلسوں سےعمران خان جارہاہے تویہ غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، عالمی سازش ہے کہ پاکستان میں اندر سے انتشار پھیلا یاجائے، جو اندر سے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں یہ حالات مناسب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں