66

لاہور: 240 کلو وزنی خاتون کا کامیاب آپریشن

لاہور کے نجی اسپتال میں 240کلو  وزنی خاتون کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

لاہور کے نجی اسپتال میں داخل لیہ کی رشیدہ بی بی نے بتایا کہ وہ اسکول ٹیچر ہیں لیکن موٹاپے کے باعث انھیں اسکول چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ 12 سال سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

رشیدہ بی بی کے معالج ڈاکٹر معاذ کے مطابق پہلے میڈیسن کے ذریعے رشیدہ بی بی کا 12کلو  وزن کم کیا گیا اور پھر آپریشن کر کے ان کا معدہ چھوٹا کیا گیا۔

ڈاکٹر معاذ کے مطابق 6 ماہ بعد رشیدہ بی بی کا وزن 50 کلو گرام تک کم ہو جائے گا۔

رشیدہ بی بی کی پوری فیملی موٹاپے کا شکار ہے اور ان کے بیٹے کا بھی آپریشن ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں