67

لاڑکانہ : سابق گورنر سندھ اور معروف سیاست دان ممتاز بھٹو 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق گورنرکا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گا ہ پر ہوا ہے جبکہ ان کی عمر 94برس تھی،ممتاز بھٹو کی خاصی عرصے سے طبیعت ناساز تھی اور وہ شدید علیل تھے۔ممتاز بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان کی میت ان کے آبائی گاﺅں لاڑکانہ لائی جائے گی اور وہاں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔مل

واضح رہے کہ ممتاز بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں