62

سرزمین مہران کی عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی ( الشامی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈس سویلائزیشن ارضِ پاکستان کا تاج ہے اور یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

یوم ثقافتِ سندھ کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ دن واقعتاً نوجوانوں کا دن ہے، جو اِس سرزمین کی عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشنے کا موجب بنا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دنیا سے یہ سیکھنے کی بھی ضرورت ہے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کے لیے پلیٹ فارم کیسے بنایا۔

انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے منائے جانے والے دنوں کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم سے منسلک کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا مختلف ثقافتوں، مذاہب، اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جانب سے سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام خواہ دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ سندھ منانے والے پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں