94

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

اسلام آباد (الشامی نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دکھائی دے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن شام 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11بج کر 53 منٹ پر اختتام پذیرہوگا۔

مکمل سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج  کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔

رواں سال 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا۔ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون کو ہوا اور دوسرا آج14 دسمبر کو لگے گا۔

سال2021 اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی اور سورج گرہن دس جون 2021 کو لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں