70

جن نکالنے کے بہانے کرنٹ لگا کر مریضوں سے بھاری رقم وصول کرنے والا جعلی پیر گرفتار

پشاور کے تھانہ سربند پولیس نے جنات نکالنے کے بہانے مریضوں کو کرنٹ لگا کر بھاری رقم وصول کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جعلی پیر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو جنات و آسیب کی شکایات پر مریضوں کو کرنٹ لگاتا تھا۔ نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں جعلی پیر نے بھاری رقم وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2019 میں بھی جعلی پیر کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اسے گرفتار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں