55

ایف آئی اے میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک 12 جون 2021

اسلام آباد : (الشامی نیوز) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی 1143آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ، گریڈ1سے15تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14جون ہے، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پردرخواست جمع کرنے کا غیر معمولی لوڈ ہے۔

خیال رہے ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئےچار ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3 ، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔

تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں