91

اسپیس ایکس کے خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ میں سوار چار خلا باز محض 24 گھنٹے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔

اسپیس ایکس کے ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز میں سوار خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کامیاب رابطہ کیا۔

اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار امریکی خلاباز شین کِمبرو اور میگھن میک آرتھر، فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکیٹ اور جاپانی خلاباز فِلر اکیہیکو ہوشائڈ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پہلے سے موجود خلاباوں نے گلے لگاکر پر جوش استقبال کیا۔

خیال رہے کہ امریکی نجی کمپنی اسپیس ایکس نے گزشتہ روز اپنے تیار کردہ راکٹ میں چار خلابازوں کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر روانہ کردیا تھا۔ اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کو چار خلا بازوں کے ہمراہ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے  خلا میں روانہ کردیا گیا تھا۔

اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار خلا باز سائنسی تحقیقات کے لیے چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی اسپیس ایکس راکٹ کمپنی اس قبل خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک ضروری سامان کی ترسیل کا کام کرتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکہ میں پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت انسان کو خلا میں بھیج دیا گیا تھا اور دو خلا نورد اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

اسپیس ایکس ناسا کے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں