22

ہرارے ٹیسٹ: کھیل کا دوسرا روز، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک 30 اپریل 2021

ہرارے: (الشامی نیوز آن لائن) اوپنر کی جانب سے شاندار آغاز کے بعد پاکستان زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں زیادہ رنز بنانے کے لئے کوشاں ہے، قومی ٹیم کو زمبابوے کے برتری ختم کرنے کے لئے مزید 63 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی دس وکٹیں باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے اسپورٹس کلب میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، پاکستانی اوپنر عمران بٹ 49 اور عابد علی 59 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے، زمبابوے ٹیم ابھی تک وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنائے تھے، زمبابوے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ ‏اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا، زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری نہ اسکور کرسکا۔

روئے کائیا 48،ٹریپانو 28، ملٹن شومبا27 رجیس 19 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں