27

کرکٹ کھیلتے ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کرکٹ کھیلتے ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

دہلی ( الشامی نیوز آن لائن)کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جو انسانوں کیساتھ اب جانوروں میں بھی مقبول ہو رہی ہے ، ایسے ہی کرکٹ کے شوقین ایک ہاتھی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے ۔

برطانوی کرکٹر مائیکل واگن کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یقینا یہ ہاتھی برطانوی پاسپورٹ کا حامل ہے ۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کسی انجانے مقام پر ایک آدمی ہاتھی کو باؤلنگ کروا رہا ہے جبکہ سونڈ میں ڈنڈا تھامے ہاتھی گیند پر زور سے ہٹ لگاتا ہے اور گیند ہوا میں اڑتی دور جا گرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں