73

پے در پے شکست: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ کا مداحوں کے لئے اہم پیغام

ویب ڈیسک 13 جون 2021

کراچی: (الشامی نیوز) پی ایس ایل سکس میں ناکامیوں کے بھنور میں گھری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ یہ سال ہمارے لئے اتنا اچھا نہیں رہا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، وعدہ کرتے ہیں اگلے دس سال بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

ندیم عمر نے مداحوں سے ٹیم پر اعتماد رکھنے اور سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں