43

مائیک ہسی نے بھارت میں T20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل قرار دے دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا کے باعث مشکل قرار دے دیا۔

مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونا مشکل ہے ،  کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گےتو خطرہ بڑھ جائے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں متبادل پلان یو اے ای ہونا چاہیے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، مائیک ہسی بھارتی لیگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے، صحتیاب ہو کر پرسوں آسٹریلیا پہنچے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں