35

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں رسائی حاصل کرلی

ا

برمنگھم میں شیڈول ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے پر قومی خواتین  کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب خواتین کرکٹ بھی کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بن رہی ہے۔ 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں شیڈول ایونٹ میں7 ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے براہ راست رسائی حاصل کی ہے، جس میں سے ایک پاکستان کی ٹیم بھی ہے۔ دیگر چھ ٹیموں میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزشامل ہیں۔

چونکہ کیرئیبن سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کامن ویلتھ گیمز میں ویسٹ انڈیز کی بجائے اپنے اپنے ممالک سے شرکت کرتے ہیں، لہٰذا ان کے مخصوص کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا موقع ملے گا۔ ایونٹ میں شریک آٹھویں ٹیم کا فیصلہ کامن ویلتھ گیمز کوالیفائرسے ہوگا۔  قومی خواتین کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2 مرتبہ ایشین گیمز کی فاتح رہ چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں