28

قومی اسکواڈ آج ہرارے سے وطن واپس روانہ ہورے ہیں

دورہ زمبابوے مکمل ہونے کے بعد قومی اسکواڈ آج رات 8 بجے ہرارے سے وطن واپس روانہ ہو ‏گا۔ ‏

اسکواڈ 12مئی کی صبح 10بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچےگا۔ اسکواڈ میں شامل 2 ارکان ہرارے سے ‏جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیوکلف ڈیکن جنوبی افریقا جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کل دوپہر 12:30 بجے (زمبابوے ٹائم) اور سہ پہر 3:30 ‏بجے (پاکستان ٹائم) پوسٹ سیریز ورچوئل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی کے ممالک میں شامل زمبابوے سے قومی ٹیم کی وطن واپسی کے ‏‏لیے خصوصی اجازت دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے واپسی کیلئے سی اے اے نے این او سی جاری کرر دیا ‏‏ہے۔ کورونا کے تناظر میں پی سی بی نےقومی ٹیم کی واپسی کیلئےاین او سی کی درخواست کی ‏‏تھی۔

ٹیم کو 7 سے 10 دن تک گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرناہوگا۔ سول ایوی ایشن کےشعبہ ‏‏ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل سیریز کے اختتام پر زمبابوے سے قومی ٹیم کےٹی20 اسکواڈ کو وطن واپسی کے لیے ‏‏خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نےکھلاڑیوں کی واپسی کیلئے اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ ‏‏‏پی سی بی نے کورونا ایس اوپیز کے تحت سفری پابندیوں کےباعث اجازت طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں