49

عمر کا طعنہ دینے والوں کو نعمان علی کا کرارا جواب

زمبابوے (الشامی نیوز آن لائن نیوز) قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے عمر کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے کر ناقدین کے ‏منہ بند کرا دیے۔

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ شکار کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان ‏علی نے کہا کہ عمر سےکوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے ورچوئل کانفرنس میں 34 سالہ اسپنر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کبھی ہمت ‏نہیں ہاری، موقع ملا اور پرفارمنس ہورہی ہے۔

3رنز کی دوری سے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرنے پر اسپنر نے کہا کہ سنچری ‏مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس تھا، خوشی ہوتی اگر سنچری بناتا۔

ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کا شکار زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹیں 220 رنز پر گنوادیں، پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے جبکہ زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لے مزید 158

ریگس چکبوا نے 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، لک جونگوی 31 اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں