30

شہروز کاشف نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرکے کم عمر پاکستانی کوہ پیما کا اعزا ز حاصل کرلیا

اسلام آباد(الشامی نیوز آن لائن )پاکستان سے تعلق رکھنے والے 19سالہ شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے کم عمرپاکستانی کوہ پیماکااعزاز حاصل کرلیا۔۔۔۔۔

الشامی نیوزکے مطابق پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سرکے دنیا کی8ہزار849میٹراونچی چوٹی پر سبز حلالی پرچم لہرا دیا۔شہروزکاشف کی 8ہزارمیٹرسے بلند یہ دوسری کامیابی ہے اس سے قبل وہ17سال کی عمرمیں براڈپیک پربھی قومی پرچم لہراچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیامیں8ہزارمیٹرسے بلند 14چوٹیاں ہیں جن میں آٹھ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں