55

انگلش کرکٹ بورڈ کو 100 ملین پاؤنڈز کا خسارہ

مانچسٹر: (الشامی نیوز آن لائن نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کورونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا خسارہ برادشت کرنا ‏پڑا۔ خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز پر پہنچ گئے۔

بورڈ حکام کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈکو مجموعی طور پر100ملین پاؤنڈز کا خسارہ ہوا، بند ‏دروازوں کے پیچھے میچز کرا کر خسارے کو کم کیا گیا۔

چیف فنانشل آفیسر اسکاٹ سمتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چیلنجنگ سال رہاہے، گزشتہ برس ‏بورڈکی ٹکٹس کی فروخت سےحاصل ہونےوالی آمدنی صفر رہی جب کہ بائیوسکیور ماحول کیلئے ‏بورڈ کےاخراجات میں مزیداضافہ ہوا۔

رواں برس پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے دورے شیڈول ہیں۔ ملک میں ‏کوروناوائرس کنٹرول ہونے کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں اور بورڈ پرُامید ہےکہ اس سال شائقین کو ‏اسٹیڈیم جانےکی اجازت مل جائے گی۔ ٹکٹوں کی فروخت سےبورڈ کی آمدن بحال ہوجائےگی۔

دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو نجی لیگ کھیلنے کے بجائے قومی ڈیوٹی پر ‏فوقیت دینے کی تاکید کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل انگلینڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ ‏بال سیریز کھیلنی ہے جبکہ حال ہی میں ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انگلینڈ میں انعقاد کے ‏لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، آئی پی ایل ستمبر اکتوبر انگلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل میں انگلش ٹیم کے گیارہ کھلاڑی شامل تھے، آئی پی ایل ‏ملتوی ہونے کے بعد نو کھلاڑی برطانیہ تو پہنچ چکے ہیں مگر وہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ کرس ‏جورڈن بارباڈوس جبکہ ایون مورگن مالدیپ میں اپنا قرنطینہ مکمل کررہے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ ‏برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی،انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد ‏دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں