101

اسٹار فٹبالر میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا

ارجنٹائن (الشامی نیوز /آن لائن نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور لیگ میچز میں بارسلوناکی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا643 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا، میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر ناصرف میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

پیلے نے 656 میچز میں فٹبال کلب سانٹوس کی نمائندگی کی اور 18 برس کے دوران 643 گولز کیے۔

برازیل کے سابق لیجنڈ فٹبالر پیلے کے پاس کسی ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 643 گولز کرنے کا اعزاز ہے جسے اب میسی نے برابر کیا ہے۔

میسی نے فٹبال کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 643 گول کیے اور امید ہے کہ جلد وہ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیں گے، واضح رہے کہ لائنل میسی کو لیجنڈ فٹبالر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ایک گول درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں