144

گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں‘‘

کراچی: (الشامی نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں ، انہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے جینز کی جیکٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، فیروز خان نے مشہور نظم کے کچھ سطر کچھ یوں لکھے ہیں۔

’’توشاہین ہے پرواز ہے کام تیرا

تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا

گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

یہاں اب میرے رازداں اور بھی ہیں‘‘

فیروز خان کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، ان کی تصویر پر اب تک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ہانیہ عامر، رمشا خان، سینئر اداکار شبیر جان ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں