68

منشا پاشا کا 10 لاکھ فالوورز کیلئے خصوصی تحفہ

اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے 10 لاکھ مداحوں کیلئے اپنی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

منشا پاشا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘گایا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کے لیے گنگنا رہی ہوں۔

منشا پاشا نے لکھا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکر گزار رہیں گی۔

واضح رہے کہ مناشا پاشا رواں سال 11 اپریل کو سماجی رہنما جبران ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں