47

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئی

لاہور : (الشامی نیوز)المعروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل کورونا کے باعث انتقال کر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ادکارہ بشری ٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئی ، اداکارہ کورونا وائرس کا شکار تھیں۔ اداکارہ بشری انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

بشری انصاری کا کہنا تھا کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشری انصاری عوام نے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ سنبل شاہد نے ڈرامہ ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے  سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں