12

ماورا حسین کیلئے ساتھی اداکار کی والدہ کا تحفہ

معروف اداکارہ ماورا حسین کے ساتھی اداکار امیر گیلانی کی والدہ نے ماورا کے لیے مزیدار تحفہ بھیجا ہے۔ 

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار امیر گیلانی کی اسی ڈرامہ میں  ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ دوستی مثالی ہے۔

اس مرتبہ امیر گیلانی کی والدہ نے ماورا حسین کے لیے بہت مزیدار تحفہ بھیجا ہے۔

ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے امیر گیلانی کی والدہ کی جانب سے بھیجے گئے بسکٹس اٹھا رکھے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کلپ کے ساتھ تحریر کیا کہ میرا پلان ہے کہ ان سب کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بہترین کوکیکز اور بہترین ناشتہ کا پیش یگ بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں