51

عائزہ خان کی زندگی کا سب سےخوبصورت سفر

  • الشامی نیوز آن لائن نیوز
  • کراچی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حج کے سفرکی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیا۔

عائزہ خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنےشوہر دانش تیمور کے ساتھ حج کے سفر سےایک خوبصورت تصویر شیئرکی ہے۔D

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کا شکر ہے ، ہمیں حج کرنے کی توفیق دی ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سےخوبصورت سفر تھا ۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگز کااستعمال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حج 2019 میں کیا تھا ۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی، فیروز خان اور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے بھی حج کی ادائیگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں