136

اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں

اسلام آباد: (الشامی نیوز ) اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویروں نے مداحوں کے دل موہ لیے تھے۔

الشامی نیوز کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر میں سلور رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سلور، گلابی اور نیلے رنگ کا کام ہوا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو سرجیکل ماسک کے بجائے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں اپنے لباس سے میچنگ ماسک پہن رکھا تھا۔

ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن بھی متعارف کرا دیا تھا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ اب تمام کپڑوں کے ساتھ میچنگ فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے عوام کو پیغام دیا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک نہ خریدیں بلکہ کپڑے سے بنائے گئے ماسکس کا استعمال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں