71

گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ ہائی، ضلع انتظامی کے اہلکاروں اور ن لیگی کارکنان کے درمیان بینرز اتارنے کے معاملے پر گرما گرمی ہو گئ

گوجرانوالہ (الشامی نیوز )گوجرانوالہ میںپی ڈی ایم کے جلسے کے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کے معاملے پر گرما گرمی ہوگئی اور سیاسی پارہ ہائی ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلوانوں کے شہر میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز اتارنے میں مصروف سرکاری ملازمین کو ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنان نے پہنچنے کے بعد وہاں سے بھگا دیا ، کارکنان نے اتار ے گئے بینرز اور پوسٹر ز قبضے میں لے لیے ہیں اور ساتھ ہی موقع پر نعرے بازی بھی کی ۔

انتظامیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ بغیر اجازت لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز اتارنے گئے تھے ، ہمیں ٹیکس ادا نہ کیے جانے پر کریک ڈاﺅن کا حکم ملا تھا ۔ ن لیگی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے سے حکومت خوفزدہ ہے ، ہم نے ان کو کہا تھا کہ جو پیسے بنتے ہیں ہم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، کوئی قانون کوئی ضابطہ ہوتاہے ، ہم نے عدالت سے بھی حکم امتناع حاصل کر لیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں