411

سندھ کابینہ نے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی

کراچی ( الشامی نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ میں نئے اضلاع بنانے اور اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اضلاع کا تخمینہ کرکے نئے ضلع بنانے کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی جبکہ بڑے اضلاع میں بھی نئے اضلاع بنانے کی تجویز دے دی ہے۔تحریر جاری ہے‎

کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور پر نیا ضلع بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا اور اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز ہیں جن میں منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد، ہاربر اور ماری پور شامل ہیں جس کی کُل آبادی 39لاکھ 14 ہزار 757 بنتی ہے۔

دوران اجلاس سندھ ممبر بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے جبکہ کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دیا جائے اور اس طرح کراچی کے اضلاع کو وہاں کے مشہور علاقوں کے نام دیے جائ

انہوں نے کہا کہ یہ میری رائے ہے کہ اس پر ہمیں تجویز دی جائے جس کے بعد کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020 پر بھی غور کیا گیا اور اس ایکٹ کو بھی ایف اے ٹی ایف کے مطابق بنایا گیا ہے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ اس قانون میں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، بعدازاں کابینہ ٹرسٹ ایکٹ منظور کرلیا گیا اور یہ محکمہ صنعت کو سونپ دیا گیا۔

کابینہ نے ای اسٹیمپ رولز 2020 پر بھی غور کیا اور بتایا گیا گیا کہ ای اسٹیمپ کو شناخت دی گئی ہے۔تحریر جاری ہے‎

وزیر ریونیو مخدوم محبوب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئیک ریسپانس کوڈ (کیو آر) کوڈ دیا گیا ہے جس سے ای اسٹیمپ اجرا کی تاریخ اور وقت واضح ہوگا جبکہ ای اسٹیمپ کی رقم کا اجرا بھی کلیئر ہو گا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ لارمس(ایل اے آر ایم آئی ایس ) کو آئی ٹی سسٹم کی مینٹیننس وغیرہ کے اختیارات دیے گئے ہیں اور رولز میں ای اسٹیمپ کے ری فنڈ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

وزیر ریونیو نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل بینک کے ذریعے ہوگا اور بینک کو وینٹنگ اتھارٹی ڈکلیئر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای اسٹیمپ کے بعد ریونیو میں اضافہ ہونا چاہیے جس کے بعد کابینہ نے دی سندھ ای اسٹیمپ رولز 2020 کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں