105

حکومت نے جو غلطیاں کیں مسلم لیگ ن ان کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ہم حکومت بنائیں اور ذمہ داری ہم پرآجائے،پی ٹی آئی اب غلطیوں کے اسی بوجھ کے ساتھ الیکشن میں جائے گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  نجی نیوز چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ   عمران خان سیاسی میدان میں نوازشریف، شہباز کا مقابلہ نہیں کرسکتے،اسلیئے  نیب اور دیگر اداروں کو استعمال کرکےمیدان سے باہررکھا جاتا ہے۔عمران خان کو خوف ہے، وہ شہبازشریف کواپنے متبادل کے طور پردیکھتا ہے،جونالائقی اورنااہلی قوم کے سامنے آئی ہےاس کے بعد شہبازشریف سے ڈرنا بنتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  شہبازشریف کی طبیعت اگرچہ مختلف ہے،مگربیانیہ وہ نوازشریف کا ہی مانتے ہیں،ن لیگ میں بیانیے کے سوال کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں، شہبازشریف اپنے بھائی کو دھوکہ دے دیتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے، حکومت کی جو نالائقیاں ہیں وہ ہی حکومت کے لئے کافی ہیں۔

 رہنما مسلم لیگ ن  مریم نواز کا انٹریو میں کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا،دورہ کراچی ملتوی کرنے میں پیپلزپارٹی سے رابطوں کا کوئی تعلق نہیں ہے،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کا دورہ ملتوی کیا، پی ڈی ایم نے جوحکومت کو نقصان پہنچایا ہے اس کو ازالہ یہ کبھی نہیں کرسکتے،میرے بیانات کو بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  آر پار تو ہوا ہے، حکومت ہل گئی ہے، پیپلزپارٹی میرا ہدف نہیں ہے، میں اپنے اہداف کواچھی طرح جانتی ہیں، الزام درالزام اور ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنا نہیں چاہتی،باپ سے ووٹ لینے پرموقف دیا تھا، اس میں پیپلزپارٹی میرا ٹارگٹ نہیں تھی،جو ہوا وہ بہت برا ہوا، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ   جہانگیرترین کے گروپ میں شامل افراد مسلم لیگ ن سے رابطے میں تھے،سینیٹ الیکشن میں بھی رابطہ ہوا، ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے بھی بات چیت ہوئی،  مسلم لیگ ن تو نہیں ٹوٹی لیکن آج پی ٹی آئی ٹوٹ چکی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو احساس ہے کہ ان کو اب حلقوں میں جانا پڑے گا اس لئے ان کو عمران خان کی نااہلی سے دوری اختیار کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کا معاملہ الگ ہے،سب جانتے ہیں اس کی کیا اصلیت تھی،نوازشریف حکومتیں بنانے اورگرانے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردارکے خلاف ہیں۔

رہنما مسلم لیگ مریم نواز نے انٹریو میں کہا کہ   وقتی توپرحکومت بنانے میں ہمارا فائدہ ہےمگر یہ ہمارے بیانیے کی نفی ہے، حکومت نے جو غلطیاں کیں مسلم لیگ ن ان کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ہم حکومت بنائیں اور ذمہ داری ہم پرآجائے،پی ٹی آئی اب غلطیوں کے اسی بوجھ کے ساتھ الیکشن میں جائے گی،  کورونا سے لوگ مررہے ہیں لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  یہ نہیں کہہ سکتی کہ الیکشن 2023 میں ہوگا،میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ نوازشریف کی واپسی کی باتیں مخالفین پراپیگنڈے کے طور پر کرتے ہیں،برطانیہ سے واپس لانے پر کامیاب نہ ہوئے تو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ نوازشریف سیاسی طور پرمتحرک ہوں،نوازشریف سیاست میں متحرک ہوگا توعمران خان اوراس کے سلیکٹرزکہیں نظر نہیں آئیں گے،یہ اپنے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، نوازشریف اب ان کے ہاتھ نہیں آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں