151

بھٹو خاندان کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو ہیں آج فاطمہ بھٹو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا اعلان کریں گی، میر مہتاب احمد شامی

سکھر ( الشامی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سینئر رہنما مھتاب شامی نےاعلان کیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی ، شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کےمشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں گی۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے سکھر میں شہید میرمرتضیٰ بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نجی ہوٹل میں منعقدی تقریب میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔ا نے کہا کہ بہت جلد ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کےمشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کرینگی اور ملک کے غریب مظلوم عوام کو انکا حق اور اصل مقام دلوائیں گی۔ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے لیے آج صبح سویرے سکھر سے سو گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا جس کی قیادت پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر مھتاب شامی کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ ان کے ملکی سیاست میں آنے کی خبر سے بڑے بڑے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں شہید بھٹو خاندان کی اصل وارث سیاست میں قدم رکھنے کیلئے آرہی ہیں اور ان کے سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں