72

پی آئی اے کی خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے کوششیں تیز

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) نے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے کوششیں تیز کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز  ( پی آئی اے)  نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا ہے،   کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پائلٹس اورفرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جارہی ہے۔اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔ کراچی ، لاہور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوابازوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، اڑھائی سو سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک  پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز  کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔ حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں