49

ناقص پالیسیاں،فلور ملز کو گندم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ، آٹا کا شدید بحران

اسلام آباد(الشامی نیوز)ناقص پالیسیاں،فلور ملز کو گندم کے حصول میں مشکلات ، آٹا بحران کا خدشہ ، کاشتکاروں نےفروخت کے بجائے گندم ذخیرہ کر لی،راولپنڈی اسلام آباد میں 40فیصد فلورملز بند ہیں، فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہونےکے باوجود ناقص پالیسیوں کے باعث فلور ملز کو گندم کے حصول میں مشکلات ہیں جس سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے ،حالیہ سیزن میں پنجاب نے گندم کی خریداری کا 35 لاکھ ٹن ہدف حاصل کر لیا ہےلیکن نجی شعبے کی فلورملز کو گندم کے حصول میں شدید مسائل کا سامنا ہے ، فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب چیئرمین شیخ کاشف شبیر نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کی فلور ملز کے پاس گندم موجود نہیں ، راولپنڈی اسلام آباد میں 40فیصد فلورملز بند پڑی ہیں ، جڑواں شہروں کی فلور ملز کوبراہ راست کاشتکاروں سے گندم کی خریداری میں دشواری ہےاور جو گندم مل رہی ہے وہ 2040روپے فی من پڑرہی ہے حالانکہ سرکاری ریٹ 1800روپے من ہے، حکومت نے گندم کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ریگولیٹ نظام متعارف کرایا ،اس سلسلے میں فلور ملز کو پرمٹ جاری کئے گئے،لیکن پنجاب بھر کی انتظامیہ نے اس پرمٹ پر عملدرآمد نہیں کررہی اور پرمٹ رکھنے کے باوجود گندم کو گاڑیوں سے اتار لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے فلور ملز کو گندم کی سپلائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں