82

آٹے کے 37لاکھ 21 ہزار386تھیلے فروخت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ صنعت وتجارت کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 46 لاکھ 41ہزار 405 تھیلے فراہم کئے گئے جن میں سے 37لاکھ 21 ہزار 386 فروخت ہو ئے۔ 25اپریل کو رمضان بازاروں میں 2 لا کھ 93 ہزار168 تھیلے فراہم کئے گئے،2 لاکھ 56 ہزار 91 فروخت ہوئے ۔ شوگر ملوں سے 16,898,468 کلو چینی اُٹھائی گئی جس میں سے 8,228,768 کلو چینی فروخت ہوئی۔ 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 25 اپریل کو 8ہزار 752انسپکشنز کیں۔1243 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 63مقدمات درج ہوئے اور 46 افراد کو گرفتار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں