66

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،مشی گن کی گورنر نے معافی مانگ لی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،مشی گن کی گورنر نے معافی مانگ لی

امریکی ریاست مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی۔

گورنر گریچن وٹمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران میں تمام قوانین پر عمل کرتی رہی،گزشتہ روز اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ گئی جہاں زیادہ لوگوں کے آنے کی وجہ سے ٹیبلز کو ملا دیا گیا۔ایسا اس لئے بھی کیا گیا کیونکہ ہم سب کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے اس بارے میں سوچنا چاہئے تھا،میں انسان ہوں مجھ سے غلطی ہوئی ہے جس پر معافی مانگتی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریچن وٹمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں کئی افراد کے ساتھ موجود تھیں، انہوں نے فیس ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں