80

کوروناویکسین کی کروڑویں خوراک، سعودی حاملہ خاتون دوسروں کیلئے مثال بن گئیں

ویب ڈیسک 7 مئی 2021

ریاض: ( الشامی نیوز آن لائن نیوز ) سعودی عرب میں مجموعی طور پر ایک کروڑ افراد کو کوروناویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں منیرہ نامی وہ حاملہ خاتون ہیں جنہوں نے ویکسین کی کروڑویں خوراک لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منیرہ نے کوروناویکسین لگوانے کے بعد اپنے خصوصی پیغام میں دیگر خواتین کو بھی حوصلہ دلایا اور کہا میں حاملہ ہوں لیکن ویکسینیشن میں کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آئی، آپ بھی پہلی فرصت میں بکنگ کرا کر ویکسین لگوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ماں بننے والی ہوں’ کی خوش میں پہلی فرصت میں ویکسین لگوائی، کورونا وبا کے دوران دیگر حاملہ خواتین کے لیے بھی ویکسینیشن بہت ضروری ہے تاکہ وہ مہلک وبا سے محفوظ رہیں۔

منیرہ نے کہا کہ ویکسین اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ حاملہ خواتین کا مزاحمتی نظام دیگر کے مقابلے میں عموما کمزور ہوتا ہے، حاملہ خواتین ویکسین لگوانے کے معاملے میں تحفظات اور تردد کا شکار ہیں میں نے ان کے منفی خیالات کو توڑا۔ ویکسین اور ویکسینیشن سینٹرز حاملہ خواتین کے لیے بھی محفوظ ہیں۔

ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والی خاتون کا ویڈیو پیغام سعودی وزارت صحت کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود ہے۔ منیرہ کو ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والا کارڈ بھی جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں