132

کرونا ویکسین فری لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، سعودی عرب وزیر صحت

سعودی عرب کو امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی۔

سعودی وزیرصحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز  آئندہ تین روز میں ہو گا۔

مقامی اورغیرملکیوں سمیت عوام کو کورونا کی ویکسین مفت دی جائے گی۔ 

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے عوام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، ویکسین تین مراحل میں دی جائے گی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں 65 سال سے زیادہ عمر اور ہائی رسک والے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور تیسرے مرحلے میں مملکت کے باقی افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ویکسین کی رجسٹریشن آن لائن ایپ کے ذریعے کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں