69

فرانس میں ریڈ برگیڈ(آر بی) کے سات دہشت گرد گرفتار

میلان(آن لائن نیوز) بدھ کے روز پیرس میں ریڈ بریگیڈ (بی آر) کے سابق ممبروں سمیت سات بائیں بازو کے سابق دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔روم ایک طویل عرصے سے فرانس پر دباو ڈال رہا تھا کہ وہ پیرس میں پناہ لینے والے سابق دہشت گردوں کو گرفتار کرے۔بی آر نے 1970 اور 80 کی دہائی میں اٹلی میں سیاسی تشدد کی بہت سی وارداتیں کیں جس میں 1978 میں سابق وزیر اعظم (الڈو مورو) کا اغوا اور قتل بھی شامل تھا۔ اطالوی پولیس نے بی آر کے سابق ممبران انزو کالویٹی ، جیوانی علیمونی ، روبرٹا کیپلی ، مرینہ پیٹریلا اور سرجیو تورناگی کے علاوہ لوٹا کونٹینوا کے جیو پیٹروسٹفانی اور نیوکلی ارماتی کنٹرو ایل پوٹیری ٹیریٹیہ کے نارسیسو مانٹی کو گرفتار کیا ہے جبکہ لوگی برجیمین ، موریزیو دی مرزیو اور رافیل وینٹورا گرفتاری سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں