78

سکھر، کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

سکھر: (الشامی نیوز) سندھ کے ضلع سکھر میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے  فورسز پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

الشامی نیوز کے مطابق سکھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کیا، جس کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کیمپ سے ٹریننگ حاصل کی اور پھر کالعدم جماعت میں شامل ہوا۔

ملزم نے دورانِ تفتیش متعدد جرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ کالعدم تنظیم کے تربیتی کیمپ کا نائب کمانڈر رہا  ہے جبکہ اُس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فورسز کے کیمپ پرحملہ بھی کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیمپ پر حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں دہشت گرد کا ساتھی بہرام مری مارا گیا تھا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے بارود اوراسلحہ کوہلو کے علاقے میں زیر زمین چھپا دیا تھا، دفن کیے گئے اسلحہ میں7 کلاشنکوف ، 7 مارٹر گولے، ایل ایم جی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں