63

خاندان کا قتل : کینیڈا کی پاکستان کو ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی

ویب ڈیسک 10 جون 2021

اسلام آباد : (الشامی نیوز)کینیڈین وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو پاکستانی خاندان کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب مارک گارنیوسےٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے ساتھ پیش آنےوالے المناک واقعے سمیت 4معصوم جانوں کےضیاع اوراسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے تدارک پر گفتگو کی گئی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں 4افرادکےقتل کےالمناک واقعہ پربہت افسوس ہے، خاندان کومحض مسلمان ہونےپرنشانہ بنانااسلاموفوبیاکی واضح مثال ہے، عالمی برادری کواسلاموفوبیاکےمنفی رجحان کےتدارک کیلئےاقدامات اٹھاناہوں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈونےواقعےپرمثبت ردعمل دیااسےقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیاکےبڑھتےرجحان پرگہری تشویش ہے، عمران خان اورمیں عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانےکیلئےکوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیاکےخلاف قراردادپیش کی جسےمنظورکیاگیا، پاکستان کےمستقل مندوب کو ہدایت کی دیگرممالک کواعتمادمیں لیں۔

کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم،عوام کی جانب سےواقعےکی مذمت کرتےہیں، متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ انھوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں