27

حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل گونج اٹھا

الشامی نیوز آن لائن نیوز

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ تشدد کے جواب میں حماس نے یروشلم پر راکٹ ‏حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القدس میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور اب حماس نے ‏اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حماس نے 7 راکٹ فائر کیے جو یروشلم کی یہودی ‏بستیوں میں گرے، ان میں سے ایک کو فضا میں ہی مار گرایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ایک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا ‏ہے۔ حماس نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی مظالم کا بھرپور ‏جواب دیا جائے گا۔https://platform.twitter.com/embed/Tweet.html?creatorScreenName=arynewsud&dnt=true&embedId=twitter-widget-0&features=eyJ0ZndfZXhwZXJpbWVudHNfY29va2llX2V4cGlyYXRpb24iOnsiYnVja2V0IjoxMjA5NjAwLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfSwidGZ3X2hvcml6b25fdHdlZXRfZW1iZWRfOTU1NSI6eyJidWNrZXQiOiJodGUiLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfX0%3D&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1391775568677335043&lang=ur&origin=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fhamas-fires-7-rockets-at-jerusalem%2F&sessionId=b7b8454afcaefe9d786d86d8a1c96e48fe884bcf&siteScreenName=arynewsud&theme=light&widgetsVersion=82e1070%3A1619632193066&width=550px

یروشلم میں آخری بار راکٹ حملہ 2014 میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے آپریشن کے دوران ہوا تھا ‏اور اب 7 سال بعد ایک کامیاب راکٹ حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹینک میزائل حملے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ‏ہے اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں