50

جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

ویب ڈیسک20 جولائی 2021

لندن : (الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک دہائی تک مجھے یہودمخالف حملوں کانشانہ بنایا گیا، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں