67

برطانیہ کا 26 سالہ نوجوان جو خود ساختہ صلاحیتوں سے ملک کا سب سے کم عمر ترین ارب پتی شخص بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باعث جاری لاک ڈاون میں جانی بوفرحت نامی نوجوان نے ایک ایپ تخلیق کی جو بہت مقبول ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مانچسٹر یونیورسٹی کا گریجویٹ طالب علم یورپ کی ایک بڑی کاروباری شخصیت بن گئی۔

جانی بوفرحت کی ایپ کانفرسوں کو لائیو اسٹریم کرتی ہے اور اس کی قیمت 4.1 ارب پاونڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جانی بوفرحت نے یہ ایپ اس وقت بنائی جب وہ ایک بیماری کے باعث بستر پر موجود تھے۔

سالانہ رویو کی رپورٹ کے مطابق وبا کے باوجود برطانیہ کے ارب پتی اشخاص کی دولت میں 597 ارب پاونڈ اضافہ ہوا ہے۔

جہاں کورونا سے کئی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل گیا ہے وہی برطانیہ کے 250 امیر ترین افراد نے گزشتہ سال میں ہر روز 10 لاکھ پاونڈ تک کمائی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں