46

برطانیہ میں‌ بلدیاتی انتخابات، 42 پاکستانی امیدوار کامیاب

مانچسٹر: (الشامی نیوز آن لائن نیوز ) شمالی برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں  پاکستانی نژاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق شمالی برطانیہ میں 6 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے حتمی اور سرکاری نتائج اب جاری کردیے گئے ہیں۔

 ان انتخابات میں  پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے بطور امیدوار حصہ لیا، جن میں سے درجنوں نے فتح اپنے نام کی۔

گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنم بھی اپنی میئرشپ کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ویسٹ یارکشائر میں پہلی بار میئر کے لیے ہونے والے انتخابات میں باٹلی سے رُکن پارلیمنٹ ٹریسی بریبن فتح یاب ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں