56

امریکی صدر کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، جو بائیڈن کو ڈیلاوئیر کے اسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین دینے کی تقریب کو امریکی ٹیلی وژن  پر براہِ راست نشر کیا گیا اور نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، جو بائیڈن کو ڈیلاوئیرکے اسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔اس موقع پر بائیڈن کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔حکام نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانےکامقصد امریکی عوام کے اعتماد کو تقویت دینا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے، 21 دسمبر سے امریکا کےمختلف علاقوں میں ایک اور ویکسین موڈرنا کی سپلائی بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل امریکی دوا ساز ادارے فائزر کی ویکسین علیل اور بزرگ افراد کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کے عملے کو لگائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 73 ہزار اور 716 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار772 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں