56

امریکا: پولیس فائرنگ سے زخمی سیاہ فام کی حالت تشویش ناک، کشیدگی میں اضافہ

واشنگٹن: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز )امریکا میں ایک اور سیاہ فام شہری پر پولیس کی فائرنگ کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، زخمی شخص اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر کنوشا میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی جیکب بلیک اسپتال میں زیرعلاج ہے، اس واقعے نے تین ماہ قبل منیاپولیس میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاہ فاموں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

مظاہروں کے دوران کئی گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں، انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔

جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ملزم کو رہائی مل گئی

مظاہرین نے فائرنگ سے زخمی سیاہ فام کو انصاف اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں 29 سالہ سیاہ فام شہری جیکب بلیک کو اپنے تین بچوں کے سامنے پولیس اہلکار نے متعدد گولیاں مار کے زخمی کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد کنوشا کاؤنٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں