50

امریکانے سلامتی کونسل کااجلاس ملتوی کروادیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر ہوگیا۔

سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہی

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کے بعد غزہ نے اسرائیل پر راکٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں